لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون نے لاہور کے حلقہ این اے 127 سے علی پرویز کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔
نون لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عرفان شفیع کھوکھر کو بھی پی پی 173 سے پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے، علی پرویز ملک نے انتخابی نشان تبدیل کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔
علی پرویز کے وکلا نے حلقہ این اے 127 کے رٹیرننگ آفیسر کو جمع کرائی گئی درخواست میں استدعا کی ہے کہ مریم نواز سے پارٹی ٹکٹ واپس لے کر علی پرویز کو دیا جائے۔
مریم نواز حلقہ این اے 127 اور پی پی 173 سے مسلم لیگ نون کی امیدوار تھیں تاہم ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا ملنے کے بعد وہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتیں جس کی وجہ سے نون لیگ نے ان کے کورنگ امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
اس وقت علی پرویز کا انتخابی نشان ٹیلی وژن جبکہ عرفان شفیع کھوکھر کا وکٹ ہے۔