جاپان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی


ٹوکیو: مغربی اور وسطی جاپان میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 15 افراد ہلاک اور 50 لاپتہ ہو گئے ہیں، سیلاب سے مکانات اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے اور ہزاروں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔

جاپانی محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشین گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا، دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے اور لینڈ سلائیڈنگ کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 48000 کے قریب پولیس، آگ بجھانے اور جاپان کی سیلف ڈیفنس فورس کے اہلکار طوفانی بارشوں سے متاثرہ افراد کی مدد میں مصروف ہیں اور نشیبی علاقوں میں پھنسے لوگوں کو بلند مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔

ہفتے کے روز لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے خدشے کے پیش نظر 16 لاکھ سے زائد افراد کو نقل مکانی کا حکم دیا گیا، یہ جاپان کی حالیہ تاریخ کی بدترین بارشیں اور سیلاب ہیں۔


متعلقہ خبریں