اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ ، 16 ہزار کی حد بحال ، ڈالر کی قیمت گر گئی

اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 16 ہزار کی حد کو چھو لیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر سستا ہونے سے روپے کی قدر میں بھی معمولی بہتری آئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار شروع ہونے کے تھوڑی دیر بعد 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زیادہ پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 529 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، انڈیکس ایک لاکھ ، 15 ہزار سے نیچے آ گیا

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 280 روپے 87 پیسے ہو گئی ہے۔

واضح رہے امریکی کرنسی کی قیمت میں کئی ہفتوں سے اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے ، کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی اور اختتام پر اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔


متعلقہ خبریں