نواز شریف نے پاکستان واپسی کا اعلان کر دیا

لندن میں نواز شریف کی پریس کانفرنس | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد/لندن: مسلم لیگ نواز کے تاحیات چیئرمین نواز شریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ لندن میں کی گئی نیوز کانفرنس سے خطاب میں پاکستان واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔

جمعہ کے روز ایون فیلڈ ریفرنس میں آنے والے فیصلہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ جلد پاکستان واپس آ رہے ہیں۔

نیوز کانفرنس کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اہلیہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے وہ جیسے ہی ہوش میں آتی ہیں اور ان سے بات ہوتی ہے تو وطن واپس پہنچیں گے۔

یہ بھی دیکھیں: ایون فیلڈ ریفرنس: نواز شریف کو 10 مریم نواز کو7 برس قید، بھاری جرمانہ

ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک فیصلہ پڑا نہیں ہے لیکن استغاثہ کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں کر سکا ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے، عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو روکنے کے لیے وطن واپس ضرور جاؤں گا۔

متعلقہ خبر: ن لیگ نے احتساب عدالت کا فیصلہ مسترد کر دیا

ن لیگ کے ووٹرز اور سپورٹرز سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو گھروں سے باہر نکلیں اور اپنی ووٹ کی طاقت سے کردار ادا کریں۔


متعلقہ خبریں