لاہور: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدواروں کو شوکاز


لاہور: ضلعی انتظامیہ نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک روز میں جواب طلب کر لیا ہے۔

شوکاز نوٹسز ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق نے جاری کیے ہیں۔

امیدواروں کی جانب سے الیکشن کمیشن کے مقرر کردہ سائز سے بڑے بینرز، پوسٹرز اور اشتہاری  پورٹریٹ  لگائے جا رہے تھے۔

ضلعی انتظامیہ نے جن لوگوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں ان میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 129 کے امیدوار اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، این اے 135 کے امیدوار ملک کرامت علی کھوکھر، این اے 136 کے امیدوار ملک افضل کھوکھر، صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 162 کے امیدوار عندالعلیم خان، پی پی 166 کے امیدوار اختر حسین، پی پی 171 کے امیدوار رانا بختیار احمد، پی پی 147 سے امیدوار محمد اصغر بٹ اور این اے 126 سے امیدوار حماد اظہر شامل ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان اور نون لیگی امیدوار خواجہ سلمان رفیق کو بھی بڑے سائز اور بغیر پبلشر کے نام کے پینا فلیکسز لگانے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔

مسلم لیگ نون کے امیدوار رانا مشہود، حاجی محمد ارشد ڈوگر، عبدل ندیم، یوسف میئو اور رمضان صدیق کو بھی پینا فلیکسز پر پرنٹرز اور پبلشرز کا نام درج نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔


متعلقہ خبریں