پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں مشترکہ گھر پر پارٹی جھنڈا لگانے کے تنازع نے نوجوان کی جان لے لی۔
مقامی پولیس کے مطابق مشترکہ مکان پرمسلم لیگ ن کا جھنڈا لگانے پرزبانی تکرار کے بعد چچازاد بھائی نے فائرنگ کر کے 30 سالہ مقصود کو زخمی کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد مقصود کو نزدیکی اسپتال منقل کیا گیا لیکن وہ جاںبر نہ ہوسکا۔
جمعرات کو پیش آنے والے فائرنگ کے واقعہ کے بعد ملزم مشتاق جائے واردات سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔
اپنے چچا زاد بھائی کو قتل کرنے والے ملزم مشتاق کی سیاسی وابستگی کے متعلق معلوم نہیں ہو سکا ہے۔