انتخابات سے قبل سیاستدانوں کے گرد نیب کا گھیرا تنگ


اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے انتخابات سے قبل مختلف سیاستدانوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں نیب کے اعلیٰ افسروں نے شرکت کی، اجلاس میں سیاستدانوں  کے خلاف مقدمات انتخابات سے قبل نمٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چیئرمین نیب نے تمام  بیوروز کے ڈائریکٹرجنرلز کو اس ضمن میں ہدایات جاری  کر دی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

اس  سے  قبل قومی احتساب بیورو نے این اے 59  سے مسلم لیگ نون کے امیدوار انجینئر قمرالاسلام راجہ کو گرفتار کر لیا تھا، ان پر الزام تھا کہ انہوں نے 84  واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کا ٹھیکہ مہنگے داموں دیا، ان واٹر پلانٹس میں 56 ریورس آسموسز پلانٹس اور 28 الٹرا فلٹریشن پلانٹس شامل تھے۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے پچھلے دنوں کہا تھا کہ نیب کے پاس راجہ قمرالاسلام کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں