اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ڈی جی، ایف آئی اے) بشیر میمن کو تبدیل نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
سپریم کورٹ میں انسانی اسمگلنگ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ رات ٹی وی پر بڑا شور اٹھا کہ ڈی جی ایف آئی اے کو تبدیل کر دیا گیا ہے، جب تک اصغر خان عمل درآمد کیس فیصلے کی تفتیش مکمل نہیں ہوتی اس وقت تک ان کا تبادلہ نہ کیا جائے، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو بھی بتا دیں ورنہ ہم سخت کارروائی کریں گے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کو تبدیلی سے آگاہ کر دیا ہے، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو بھی آگاہ کر دیا جائے گا۔
دوران سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈی جی ایف آئی اے سے پوچھا کہ محسن وڑائچ لندن کیسے پہنچ گیا، آپ تفتیش کار ہیں لیکن میری اپنی بھی خبریں ہیں، ڈی جی ایف آئی اے نے جواب میں کہا کہ ہماری اطلاع کے مطابق وہ لاہورمیں تھا۔