پی ٹی آئی کی قومی آئی ٹی پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی قومی آئی ٹی پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پالیسی کا اعلان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر کریں گے،  قومی آئی ٹی پالیسی میں ملکی برآمدات  اور قومی پیداوار میں اضافے، کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کے اہداف اور رہنمائی جیسے معاملات شامل ہیں۔

پالیسی اسد عمر کی  سربراہی میں بننے والی  ٹیم نے کئی ماہ کی تحقیق اور مستقبل میں پاکستان کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی  ہے، ترجمان کے مطابق آئی ٹی پالیسی کے تحت نوجوانوں کو روزگار مہیا کرنے کے لیے مختلف منصوبے شروع  کیے جائیں گے جس سے نہ صرف بے روزگاری پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ ملکی برآمدات اور قومی پیداوار میں بھی اضافہ  ہو گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی پالیسی میں بیان کیے گئے رہنما اصولوں کے تحت بہتر طرز حکومت کے ذریعے ترقی کا سفر ممکن ہو سکے گا۔

عمران خان اپنی کراچی کی انتخابی مصروفیات کی وجہ سے تقریب میں شرکت نہیں کر سکیں گے تا ہم  تقریب کے دوران ان کا ویڈیو پیغام چلایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں