برازیل میکسیکو کو 0-2 سے شکست دے کر فٹبال ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں

برازیل میکسیکو کو 0-2 سے شکست دے کر فٹبال ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں | urduhumnews.wpengine.com

سمارا: برازیل صفر کے مقابلہ میں دو گول سے میکسیکو کو شکست دے کر دنیائے فٹبال کے سب سے بڑے میلے یعنی فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے کوارٹر فائنل مرحلہ میں پہنچ گیا۔

پیر کو کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل مقابلہ میں سب سے زیادہ بار فٹبال ورلڈ کپ میں شریک رہنے والی برازیلین ٹیم نے میکسیکو کی ایک نہ چلنے دی اور میچ پر اپنی گرفت مضبوط رکھی۔

روسی شہر سمارا میں کھیلے گئے ناک آؤٹ مرحلے کے میچ میں برازیل سے شکست کھانے کے بعد میکسیکو کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے۔

میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرنے والی برازیلین سائیڈ کو ابتدائی برتری اس وقت حاصل ہوئی جب معروف فٹبالر نیمار نے 55 ویں منٹ میں گول داغا۔ آئندہ 30 منٹ تک یہ برتری اتنی ہی رہی تاہم کھیل کے 88 ویں منٹ میں روبرٹو کے گول نے برازیل کی برتری 0-2 کردی جو اختتام تک برقرار رہی۔

فٹبال ورلڈ کپ 2018 کی ابتداء میکسیکو نے دفاعی چیمپئن جرمنی کو شکست سے دے کر کی تھی۔ جرمن ٹیم پہلے مرحلے میں ہی شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی تھی۔


متعلقہ خبریں