خلائی سیاحت کا باقاعدہ آغاز آئندہ سال ہونے کا امکان

 ایمیزون اور بلیو اوریجن کا پہلا خلائی پراجیکٹ شروع کرنے کا اعلان | urduhumnews.wpengine.com

واشنگٹن: امریکہ کی الیکٹرونک کامرس اینڈ  کلاؤڈ  کمپیوٹنگ کمپنی ایمیزون اور ایرو اسپیس مینو فیکچرراینڈ  اسپیس فلائٹ سروسز بلیو اوریجن کے  مالک جیف بیزوس نے پہلے خلائی سیاحتی پراجیکٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

2000 میں بلیو اوریجن کی بنیاد رکھنے والے جیف بیزوس کا کہنا ہے کہ 2019 میں خلائی سفر کی ٹکٹیں فروخت کرنے کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔

بلیو اوریجن کے نائب صدر اور ایرو اسپیس انجنیئر راب میئرسن کے مطابق کمپنی  پرامید  ہے کہ ’نیو شیپرڈ‘  نامی راکٹ  2019 میں اپنے پہلے خلائی سفر پر روانہ ہو جائے گا۔

ٹیوب کی شکل میں ڈیزائن کیا جانے والا  ’نیو شیپرڈ‘ عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ کی صلاحیت رکھتا ہے، اس کے انجن کی آزمائش 2006 میں شروع ہوئی تھی اور 2010 کے اوائل میں اس کی باقاعدہ آزمائشی پروازیں شروع  کر دی گئی تھیں۔

نیو شیپرڈ  کو امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا  کے  خلا میں جانے والے سب سے پہلے خلانورد ایلن شیپرڈ کے نام سے موسوم کیا گیا ہے جو مرکیوری سیون نامی اس خلانورد گروپ کا حصہ بھی تھا جس کا اعلان ناسا نے  9 اپریل 1959 کو کیا تھا۔

درجنوں کامیاب آزمائشی پروازوں کے باوجود ابھی تک خلائی سیاحت کے آغاز کی حتمی تاریخ اور ٹکٹوں کی قیمت کا  اعلان نہیں کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ایمیزون کے مالک 53 سالہ جیف بیزوس اپنے 47 سالہ حریف ایلون مسک کی ’اسپیس ایکس‘ کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں