عمر ایوب خان کا بنوں میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت

umar ayoub

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے بنوں کے علاقے ملی خیل میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے بنوں کے علاقے ملی خیل میں دہشتگردوں کے حملے میں 12 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دفاع وطن میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور ، رہائی کا حکم

عمر ایوب خان نے کہا کہ قائد حزب اختلاف کی دہشتگردی کے واقعے میں شہید جوانوں کے لیے درجات کی بلندی کے لیے دُعا کی۔ اور شہداء کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ملک کی خاطر دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

عمر ایوب خان نے دہشتگردی کے حملے کو ناکام بنانے اور 6 دہشتگروں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں