اشرف غنی نے طالبان کے خلاف آپریشن کا اعلان کر دیا


کابل: افغان صدر اشرف غنی نے حکومتی جنگ بندی کی مدت ختم ہونے پر طالبان کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج سے سیکیورٹی فورسز جنگجوؤں کے خلاف آپریشن شروع کریں گی، ہم طالبان کو امن عمل میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں، افغان قوم نے ثابت کیا ہے کہ وہ مصالحت کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقامی افراد کے علاوہ اس ملک میں کوئی بھی امن واستحکام نہیں لاسکتا،  افغان شہری اور علما امن عمل میں طالبان کی شرکت چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ افغان حکومت نےعیدالفطر کے موقع پرطالبان کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا اور طالبان کی جانب سے بھی جنگ بندی کا غیر مشروط اعلان کیا گیا تھا۔

جنگ بندی کے خاتمے کے آخری روز صدر اشرف غنی نے اس میں توسیع کا اعلان کیا تھا جسے طالبان نے مسترد کردیا۔

 


متعلقہ خبریں