راولپنڈی ڈویژن میں 19 نومبر سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

Islamabad

راولپنڈی ڈویژن میں 19 نومبر سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا۔

یہ فیصلہ اسموگ کی صورتحال بہتر ہونے پر کیا گیا، محکمہ ماحولیات کے ڈائریکٹر جنرل عمران حامد شیخ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

ماحولیاتی صورتحال میں بہتری کے باعث راولپنڈی ڈویژن میں پابندی ختم کر دی گئی ہے، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال کے تعلیمی ادارے 19 نومبر سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔

پنجاب یونیورسٹی کے شیڈولڈ امتحانات ملتوی کر دیے گئے

راو لپنڈی ڈویژن کے تعلیمی اداروں میں طلبہ اور عملے کی فزیکل حاضری لازمی ہوگی۔مری کے تعلیمی ادارے پہلے ہی کھلے ہیں اور معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔


متعلقہ خبریں