موٹروے پولیس نے ملنے والے 8 لاکھ 47 ہزار روپے مالک کے حوالے کر دیئے

Motorway

فائل فوٹو


اسلام آباد؛ موٹروے پولیس نے ایم 5 سے ملنے والے 8 لاکھ 47 ہزار روپے مالک کے حوالے کر دیئے۔

موٹروے ایم فائیو پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے 8 لاکھ سے زائد رقم کا ملنے والا بیگ مالک کے حوالے کر دیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق رحیم یار خان سے ملتان جانے والے شہری کا بیگ جلال پور انٹرچینج پر واش روم میں رہ گیا تھا۔ شہری کی جانب سے بیگ گمشدگی کی اطلاع ہیلپ لائن 130 پر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں پہلا آئینی بینچ، مختلف مقدمات کی سماعت

موٹروے کے پٹرولنگ افسران نے موقع پر بیگ تلاش کر کے مالک کے حوالے کر دیا۔

ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی نے پٹرولنگ افسران کی کارکردگی کی تعریف کی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں