پنجاب یا لاہور کسی کی جاگیر نہیں، زعیم قادری


لاہور: ناراض مسلم لیگی رہنما زعیم قادری نے کہا ہے کہ پنجاب اور لاہور کے زندہ ہونے کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہار بھی گئے تو جیت ان کی ہی ہو گی۔
زعیم قادری آج صاف پانی کمپنی اسکینڈل میں نیب میں پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے،  سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب یا  لاہور کسی کی جاگیر نہیں، ان کے پاس دولت ہے نہ طاقت لیکن یقین  ہے کہ لاہور انہیں ووٹ دے گا۔

انہوں نے بتایا کہ شہبازشریف یا کپتان نے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا جبکہ وہ مخالفت کے باوجود عزت  دینے پرعمران خان کے شکر گزار ہیں۔

ذرائع کے مطابق زعیم قادری کی نون  لیگ سے ناراضی کی وجہ ٹکٹ نہیں بلکہ وہ  کچھ  صوبائی نشستوں پر اپنے من پسند افراد کو ٹکٹ دلانے کے خواہاں تھے تاہم  پارٹی نے ان کی بات نہ مانی کیونکہ نون لیگ انہیں صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ  دینے پر راضی تھی لیکن معاملہ اس وقت خراب ہوا جب پارٹی نے این اے 133 سے کسی اور کو ٹکٹ دے دیا۔


متعلقہ خبریں