فٹبال ورلڈ کپ، دفاعی چیمپیئن جرمنی ٹورنامنٹ سے باہر


کازان: فیفا  فٹبال ورلڈ  کپ 2018 میں دفاعی چیمپیئن جرمنی کو جنوبی کوریا نے دو صفر سے شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کردیا۔

گروپ ایف کے میچ میں جرمنی کا مقابلہ جنوبی کوریا سے ہوا، جنوبی کوریا  نے  بہترین کارکردگی دکھاتے  ہوئے دفاعی چیمپیئن جرمنی کے خلاف دو گول کیے تاہم جرمنی کوئی گول بھی نہ کر سکا۔

پورے میچ کے دوران بال زیادہ تر جرمنی کے پاس رہی لیکن اس کے باوجود جرمن کھلاڑی کوئی گول نہ کرسکے، جرمنی کو گول کے مواقع  بھی ملے لیکن انہیں ضائع کر دیا گیا۔

جنوبی کوریا کے گول کیپر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی کے شاٹس کو روکے رکھا جبکہ فتح کے باوجود جنوبی کوریا پہلے ہی ٹورنامنٹ کی دوڑ سے باہر ہے۔

فٹبال ورلڈ کپ 2014 میں جرمنی نے ارجنٹینا کو شکست دے کر فتح کا تاج اپنے سر پر سجایا تھا۔

دفاعی چیمپیئن جرمنی گروپ اسٹیج  پر ہی ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا ہے، 2014 میں دفاعی چیمپئن اسپین بھی اسی طرح گروپ اسٹیج سے  ہی  باہر ہو گیا تھا۔


متعلقہ خبریں