پنجاب اسمبلی: قومی ترانے کا احترام نہ کرنے پر افغان قونصل جنرل کیخلاف قرارداد متفقہ منظور

Punjab Assembly

قومی ترانے کا احترام نہ کرنے والے افغان قونصل جنرل کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی رکن امجد علی جاوید نے افغان قونصل جنرل کے رویے اور ہٹ دھرمی کے خلاف قرارداد پیش کی۔

اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا کو طلب کرلیا

قرارداد کے متن میں لکھا گیا کہ اففان قونصل جنرل کی جانب سے پاکستان کے قومی ترانے کا احترام نہ کرنے کی مذمت کرتے ہیں اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ اس معاملے پر افغانستان سے احتجاج کیا جائے۔

قرارداد میں مزید  لکھا گیا کہ وفاقی حکومت ،افغان حکومت کو پاکستانی عوام کے جذبات سے آگاہ کرے۔ پنجاب اسمبلی نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں
WhatsApp