زلفی بخاری کے والد کا آف شور کمپنیوں کی ملکیت سے انکار


راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کے والد واجد بخاری نے کسی بھی آف شور کمپنی کا مالک ہونے سے لاعلمی کا اظہار کر دیا ہے۔

ہم نیوز نے قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی آفس میں واجد بخاری کی پیشی کی اندرونی کہانی کا پتہ چلا لیا ہے، ذرائع کے مطابق انہوں نے نیب کو بتایا ہے کہ اگر کوئی آف شور کمپنی موجود بھی ہے تو وہ ان کے بیٹے کی ہے، انہیں آف شور کمپنیوں کے متعلق کسی قسم کی معلومات نہیں، زلفی بخاری کا تمام کاروبار برطانیہ میں ہے۔

واجد بخاری سے آف شور کمپنیوں سے متعلق ڈھائی گھنٹے تک پوچھ گچھ  کی گئی، بعد ازاں انہیں تحریری سوالنامہ بھی دیا گیا۔

اس سے قبل نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے زلفی بخاری نے پانچ آف شور کمپنیوں کی ملکیت تسلیم کر لی تھی، نیب نے انہیں بدھ 27 جون کو مزید تفصیلات سمیت دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

پاناما میں متعدد آف شور کمپنیوں کے مالک ذوالفقار بخاری عرف زلفی بخاری کو نیب راولپنڈی نے فروری 2018 میں سمن جاری کیا تھا۔


متعلقہ خبریں