سینئر صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی اور مونس الہی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے زمان پارک میں 7 ملاقاتیں کیں اور اسمبلیاں نہ توڑنے کا مشورہ دیا۔
ہم نیوز کے پوڈ کاسٹ ”ہم نامہ ود عبد الرزاق سیال کیساتھ ” میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ پرویز الہی وہ واحد شخص ہیں جنہوں نے خود اپنی مرضی سے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ وہ عمران خان سے کہتے رہے کہ آپ حکومتیں نہ ختم کریں اور انہیں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جواب ملتا کہ میں کیوں نہ حکومت ختم کروں۔
عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کے الزام میں گرفتار اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رہا
ارشاد بھٹی نے بتایا کہ چودھری پرویز الہی نے عمران خان سے کہا تھا کہ آپ اسمبلیاں توڑ کر غلطی کر رہے ہیں، سابق وزیراعلی پنجاب نے بانی پی ٹی آئی سے جو کہا وہ بعد میں سچ ثابت ہوا۔
ایک انہوں نے عمران خان سے کہا تھا کہ آپ کو کیا یقین ہے کہ جو نگران سیٹ اپ بنے گا وہ غیر جانبدار ہو گا؟۔ دوسرا کیا آپ کو اس بات کا یقین ہے کہ ملک میں عام انتخابات وقت پر ہونگے؟۔ اور تیسرااگر آپ نے حکومتیں توڑ دیں تو یہ میرے الفاظ یاد رکھیے گا کہ ہمیں کہیں بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ پھر جو پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کیساتھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔
ارشاد بھٹی نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی سیاست میں صرف اس لیے آئے تھے کہ ہمیں اچھا سکول ، اچھا ہسپتال اور یکساں انصاف ملے ۔ ان کے ارادے اچھے تھے لیکن ان کے ادرگرد لوگ انہیں مخالف سمت کی طر ف لے گئے۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مستقبل قریب میں جیل سے باہر آتا ہوا نہیں دیکھ رہا لیکن میرا خیال ہے کہ اگلے سال جیل سے باہر آجائیں گے۔ اس دوران اگر کوئی معجزہ ہو جائے تو کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے لیکن میرا انداز ہ ہے وہ اس سال کے آخر یا اگلے سال کے شروع میں جیل سے باہر آجائیں گے۔
پانچ سالہ معاشی پلان کے اہم اہداف کو حتمی شکل دیدی گئی، اعلان جلد متوقع
سینئر تجزیہ کار نے پارٹی چھوڑ کر جانیوالے والوں سے متعلق کہا کہ جس دن عمران خان جیل سے رہا ہو کر آئیں گے، ایک یا دو کے علاوہ سب واپس آئیں گے کیونکہ یہ سب موقع شناس ہیں اور کسی نہ کسی ریفرنس سے واپس پارٹی میں آہی جائیں گے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ میری یہ بات آج لکھ لیں کہ آئندہ جب بھی انتخابات ہونگے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) جیت کر حکومت بنائے گی۔
مزید ملاحظہ کریں: