پیپلزپارٹی نے لاہور سے امیدواروں کو حتمی شکل دے دی


لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی نے لاہور سے قومی اورصوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی حتمی فہرست تیار کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی کی 14  اور صوبائی اسمبلی کی 27 سیٹوں پرٹکٹیں فائنل کر لی ہیں جبکہ  پی پی 154، 161 اور 166 میں ایک  سے زائد امیدوار ہونے کے باعث ابھی فیصلہ نہیں کیا جا سکا۔

پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حلقہ این اے 123 سے فراز ہاشمی، این اے  124 سے چوہدری ظہیر احمد، این اے 125 سے زبیرکاردار اور این اے 126 سے اورنگزیب برکی کو ٹکٹ دیے گئے ہیں۔

اسی طرح این اے 127 سے عدنان گورسی، این اے 128 سے سید ظفرعلی شاہ، این اے 129  سے افتخار شاہد ایڈووکیٹ، این اے 130 سے عدیل محی الدین جبکہ این اے 131 سے عاصم محمود بھٹی پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

این اے 132 کی نشست پر ثمینہ خالد گھرکی، این اے 133 سے چوہدری اسلم گل، این اے 134 سے سہیل اعوان، این اے 135 سے امجد علی جٹ اور این اے 136 سے جمیل منج کو ٹکٹ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں