اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے سکندر حیات بوسن کا نام ٹکٹ لینے والوں کی فہرست سے نکال دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے امیدواروں کی نئی فہرست جاری کی ہے جس میں سکندر بوسن کا نام شامل نہیں جبکہ پی ٹی آئی کی پہلی فہرست میں سکندر بوسن کا نام ٹکٹ لینے والوں میں شامل تھا لیکن نظرثانی فہرست میں ان کے حلقے میں کسی کو ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا۔
نئی فہرست میں ملتان کے حلقہ این اے 154 کی سیٹ سے ابھی تک کسی کو ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا جبکہ این اے 74 سیالکوٹ سے غلام عباس کو ٹکٹ دے دیا گیا ہے۔
سکندر بوسن پہلے پی ٹی آئی میں شامل رہے پھر انہوں نے نون لیگ میں شمولیت اختیار کی تاہم کچھ عرصے بعد وہ دوبارہ تحریک انصاف میں شامل ہوگئے، جب پی ٹی آئی نے انہیں این اے 154 کے حلقے سے ٹکٹ دیا گیا تو وہاں لوگوں نے اس پر اعتراض کیا جبکہ جب سکندر بوسن اپنے حلقے میں پہنچے تو لوگوں نے ان کی گاڑی کو گھیر لیا اور ان کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔