اسلام آباد: عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں 874 قومی و صوبائی نشستوں کے لیے 20099 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے جن میں سے 18203 منظور جبکہ 1896 مسترد قرار پائے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی 272 جنرل نشستوں کے لیے ملک بھر سے 6223 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جن میں سے 5684 منظور جبکہ 539 مسترد ہوئے، 602 جنرل صوبائی نشستوں کے لیے جمع کرائے گئے 13876 کاغذات نامزدگی میں سے 12519 منظور اور 1357 مسترد ہوئے۔
ای سی پی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی تین نشستوں کے لیے 129 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے جس میں سے 84 منظور جبکہ 45 مسترد ہوئے، اسی طرح پنجاب کی قومی اسمبلی کے لیے موصول 2550 کاغذات نامزدگی میں سے 2342 منظور اور 208 مسترد ہوئے جبکہ پنجاب کی297 صوبائی نشستوں کے لیے 6741 کاغذات نامزدگی میں سے 6173 منظور اور 568 مسترد قرار پائے۔
خیبر پختونخوا کی قومی اسمبلی کے لیے 726 کاغذات نامزدگی میں سے 690 منظور جبکہ 36 مسترد ہوئے جبکہ 124 صوبائی نشستوں کے لیے 2062 کاغذات نامزدگی میں سے 1919 منظور اور 143 مسترد کردیے گئے۔
سندھ کی قومی اسمبلی کے لیے 1285 کاغذات نامزدگی میں سے 1142 منظورجبکہ 143 مسترد ہوئے جبکہ یہاں سے 143 صوبائی نشستوں کےلیے 3626 کاغذات نامزدگی میں سے 3246 منظور اور 380 مسترد ہوئے۔
اسی طرح بلوچستان سے قومی اسمبلی کے لیے 435 کاغذات نامزدگی میں سے 380 منظور ہوئے اور 55 مسترد کیے گئے جبکہ 51 صوبائی نشستوں کے لیے 1447 کاغذات نامزدگی میں سے 1181 جبکہ 266 مسترد کیے گئے۔
فاٹا کی 12 قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے 1098 کاغذات نامزدگی میں سے 1046 منظور اور 52 مسترد کردیے گئے۔