کراچی میں دودھ فی لیٹر20روپے مہنگا کردیا گیا

دودھ کی قیمت milk

فائل فوٹو


کراچی میں دودھ فی لیٹر20روپے مہنگا کردیا گیا۔

ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی میں اضافے کے بعد دودھ کی قیمت 220روپے ہوجائےگی،کمشنر کراچی نے یقین دہانی کرائی 4ماہ بعد دودھ کی قیمت پر دوبارہ غورہوگا۔

بالائی پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

بھینس اور چارے کی قیمت بڑھنے سے دودھ کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ کیا ،4ماہ بعد صورتحال کے مطابق دودھ کی قیمت کا تعین ہو گا۔

واضح رہے دسمبر2021سےجون 2024کے31ماہ  کے دوران دودھ 100روپے فی لٹرمہنگا ہوا،5مارچ2024کوریٹیل قیمت 200روپےبرقراررکھنےکافیصلہ ہوا،3اکتوبر2023کو فی لیٹرقیمت200روپےمقررکی گئی تھی۔

برگز گیمز 2024 ، پاکستان کے ویٹ لفٹر حیدر سلطان نے پہلا گولڈ میڈل حاصل کرلیا

25اکتوبر2022کوریٹیل فی لیٹرقیمت170روپےمقررکی گئی تھی،8دسمبر2021کو ریٹیل قیمت 120روپےفی لیٹر مقرر ہوئی تھی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں