جنرل(ر) پرویز مشرف پارٹی صدارت سے مستعفی


اسلام آباد: سابق صدر پاکستان جنرل(ر) پرویز مشرف نے آل پاکستان مسلم لیگ کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

انہوں نے پارٹی کی صدارت سے استعفیٰ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد دیا۔ پشاورہائی کورٹ نے انہیں آئندہ انتخابات کے لیے نااہل قراردیا تھا۔

الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے اپنے استعفے میں انہوں نے پارٹی کے تمام امور کی ذمہ داری سیکریٹری جنرل ڈاکٹر امجد کے سپرد کردی ہے۔

پشاورہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن میں آل پاکستان مسلم لیگ کی رجسٹریشن پر سوالیہ نشان ثبت ہوگیا تھا۔ آئین و قانون کے تحت عام انتخابات کے لیے نااہل شخص پارٹی کی صدارت کا بھی اہل نہیں ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے مقدمہ میں سپریم کورٹ آف پاکستان اس ضمن میں نہایت واضح فیصلہ دے چکی ہے۔ اس فیصلے کے بعد ہی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے بھی نواز شریف کو مستعفی ہونا پڑا تھا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے جنرل (ر) پرویز مشرف کو وطن واپسی کے لیے کہا تھا۔


متعلقہ خبریں