وزیر اعظم شہباز شریف چین کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے، پاکستان اور چین نے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا۔
مشترکہ اعلامیہ کے مطابق شہبازشریف نے چینی صدر، وزیراعظم اور چینی نیشنل ریپبلک کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین سے ملاقاتیں کیں، فریقین نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور بین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔
چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، مشترکہ منصوبے بنائیں، وزیر اعظم
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت کی ، پاک چین تعلقات چٹان کی طرح مضبوط ہیں ۔ مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے، دونوں ممالک علاقائی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں گے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی، پاک چین آزمودہ شراکت داری کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی چینی ہم منصب سے ملاقات، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک نے تعاون کو فروغ دینے پر وسیع اتفاق رائے کیا، فریقین نے اتفاق کیا کہ پاکستان اور چین اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنر اور فولادی دوست ہیں۔