ماسکو: کیرئیر کا تیسرا ورلڈ کپ کھیلنے والے یوراگوئے کے مشہور فٹبالر لوئیس سواریز فیفا 2018 کے اہم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔
24 جنوری 1987 کو سوئٹزرلینڈ میں پیدا ہونے والے لوئیس سواریز کو بچپن سے ہی فٹبال کا جنون تھا اور انہوں نے سات سال کی عمر میں یوتھ کلب میں جگہ بنائی، انڈر 20 اور انڈر 23 میں لوئیس نے بھرپور حصہ لیا اور 2010 میں اسی شاندار کارکردگی کے باعث ہسپانوی کلب لیورپول نے ان کی خدمات حاصل کر لیں۔
2014 میں لوئیس سواریز اسپین کے ایک اور مشہور کلب بارسلونا کلب کا حصہ بن گئے، 2013 اور 2014 میں لوئیس سواریز نے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔
24 جون 2014 کو سواریز نے ایک میچ کے دوران اطالوی کھلاڑی چیلینی کے کاندھے پر اپنے دانت گاڑ دیے جس کی وجہ سے انہیں ورلڈ کپ سے باہر کر دیا گیا جبکہ ان کے اپنے ملک یوراگوئے کی جانب سے ان پر اگلے نو بین الاقوامی میچز کھیلنے اور چار ماہ تک فٹ بال سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ لینے سے بھی روک دیا گیا تھا۔
فیفا 2018 ان کے کیرئیر کا تیسرا ورلڈ کپ ہے اس سے قبل وہ 2010 اور 2014 میں بھی فٹ بال ورلڈ کپ میں یوراگوئے کی نمائندگی کر چکے ہیں۔