عمران کی آمدن میں تنخوا اور پنشن کے ساتھ سود بھی شامل

عمران کی آمدن میں تنخوا اور پنشن کے ساتھ سود بھی شامل | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کرائے گئے اثاثوں کی تفصیل میں بتایا ہے کہ ان کی موجودہ آمدن پینشن اور تنخوا کے ساتھ سود پر مشتمل ہے۔

الیکشن کمیشن کو جمع کرائے گئے ریکارڈ کے مطابق عمران خان 168 ایکڑ زرعی زمین کے مالک ہیں جب کہ ان کی موجودہ تنخواہ اٹھارہ لاکھ روپے سے زائد ہے۔

دستاویزات کے مطابق عمران خان کے ذرائع آمدن زراعت، تنخواہ، پنشن اور بینک منافع ظاہر کیے گیے ہیں۔  عمران خان 168 ایکڑ زرعی زمین کے مالک ہیں۔ گزشتہ برس ان کی آمدن 47 لاکھ 76 ہزار 611 اور تنخواہ 18 لاکھ 991 روپے بتائی گئی ہے جب کہ عمران خان کی زرعی آمدن 23 لاکھ 60 ہزار روپے ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے کاغذات میں ظاہر کیا ہے کہ انہوں نے 2015 سے لے کر 2018 تک 28 غیر ملکی دورے کیے ہیں جن میں سے زیادہ تر دورے اسپانسرڈ تھے۔

ظاہر کی گئی تفصیل کے مطابق عمران خان نے گزشتہ سال اپنی آمدن پر ایک لاکھ 3 ہزار 763 روپے ٹیکس ادا کیا ہے۔

انہوں نے اپنی اہلیہ بشریٰ مانیکا اور دو بچوں کو زیر کفالت ظاہر کیا ہے۔ تحریک انصاف سربراہ کے پاس کوئی ذاتی گاڑی نہیں ہے لیکن زیر استعمال فرنیچر اور دیگر سامان کی مالیت 5 لاکھ اور ان کے پاس موجود جانوروں کی مالیت 2 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق عمران خان نے اسلام آباد میں اپنے دو غیر ملکی اکاؤنٹس بھی ظاہر کیے ہیں۔ ایک اکاؤنٹ میں 3 لاکھ 70 ہزار 760 ڈالر اور دوسرے اکاؤنٹ میں 1470 ڈالر موجود ہیں عمران خان کی پاکستان میں 14 جائیدادیں ہیں جو انہیں ورثے میں ملی ہیں عمران خان نے پاکستان اور بیرون ملک کوئی کاروبار اور جائیداد کی ملکیت ظاہر نہیں کی۔


متعلقہ خبریں