مرحوم ایرانی صدر اور وزیرخارجہ پاکستان کے سچے دوست تھے، آرمی چیف

asim munir

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ایرانی آرمی چیف آف جنرل اسٹاف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایرانی صدر اور ان کے رفقا ء کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، آرمی چیف نے کہا مرحوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ پاکستان کے سچے دوست تھے ۔

دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری

پاکستان کے ایران کےساتھ تاریخی ، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات ہیں ،پاکستان اور ایران کی مسلح افواج ہمیشہ ایک ساتھ کھڑی رہی ہیں، ایرانی صدر اور ان کے رفقاء کا انتقال افسوسناک اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔

ایرانی آرمی چیف آف جنرل اسٹاف نے اظہار تعزیت پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا ،جنرل باقری نے دونوں افواج کے درمیان تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا۔


متعلقہ خبریں