پشاور میں آپریشن ، کیپٹن اور حوالدار شہید ، 5 دہشتگرد ہلاک

پشاور آپریشن

پشاور کے علاقے حسن خیل میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کیپٹن سمیت 2 جوان شہید اور 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں تلاش کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے جبکہ کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللّٰہ نے جام شہادت نوش کیا۔

لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کا 36 گھنٹے تک آپریشن ، 2 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق 25 سالہ کیپٹن حسین جہانگیر آپریشن کی قیادت کر رہے تھے، ان کا تعلق رحیم یار خان سے ہے جبکہ 36 سالہ حوالدار شفیق اللّٰہ کا تعلق کرک سے ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کیپٹن حسین جہانگیر شہید اور شہید حوالدار شفیق اللہ کی نمازجنازہ پشاور گیریژن میں ادا کی گئی، جس میں کور کمانڈر پشاور سمیت پاک فوج کے افسران، سول حکام اور عوام نے شرکت کی ، بعد ازاں شہدا کی میتیں آبائی علاقوں میں روانہ کر دی گئیں، جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا

ٹانک میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 4 دہشتگرد ہلاک ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

کیپٹن حسین جہانگیر شہید نے 4 سال تک پاک فوج میں خدمات سر انجام دیں اور سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے۔ حوالدار شفیق اللہ شہید نے 18 سال تک پاک فوج میں خدمات سر انجام دیں اور سوگواران میں اہلیہ، ایک بیٹا اور 2 بیٹیاں چھوڑے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں ، جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں