اوگرا نے ایل این جی مہنگی کردی

اوگرا

اوگرا نے ایل این جی مہنگی کردی۔

ایل این جی کی قیمتوں میں 6.49 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے،ایل این جی کی قیمت میں 0.86 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ ہوا۔

خیبرپختونخوامیں موسم گرم کی تعطیلات کااعلان

اوگرا نے مئی کے لئے ایل این جی کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیاجس کے مطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.80 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہوئی۔سوئی ناردرن کے لئے ایل این جی کی نئی قیمت 13.74 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی۔

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی مزید 0.34 فیصد کم ہوگئی

سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی0.86 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئی ،سوئی سدرن کے لئے ایل این جی کی نئی قیمت 14.05 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں