ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری

شہروں میں بارش rain

ملک کے مختلف شہروں میں بارش شروع ہوگئی۔

چکوال، تلہ گنگ اور گرد و نواح میں بارش اور ژالہ باری ہوئی،ٹیکسلا اور گردونواح میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ہونے سے گرمی کی شدت میں کمی آئی۔

خیبرپختونخوامیں موسم گرم کی تعطیلات کااعلان

کوئٹہ شہر میں ہلکی ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا،راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہونے سے گرمی کی شدت کم ہوگئی۔

احمدپورسیال وگردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،ادھراسلام آباد میں بھی اچانک آندھی چلنا شروع ہوگئیں۔تیز ہوائوں کےباعث مختلف علاقوں میں درِخت گرگئے۔

پی ٹی آئی کورکمیٹی اجلاس کے دوران آندھی کے باعث درخت گر گیا،درخت گرنے سے بچہ اور والد زخمی ہوگئے،امدادی ٹیمیں طلب کرلی گئیں۔ سیکٹر جی تیرا اور ایچ تیرا میں ہلکی بارش شروع ہوگئی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں