فرسٹ ایئرکا انگلش کا پرچہ آوٹ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا

paper

کراچی کے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت انٹر میڈیٹ کے امتحانات کا سلسلہ جاری ہے۔

پیر کو ہونے والا فرسٹ ایئر کا انگلش کا پرچہ آوٹ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔انٹر بورڈ ذرائع کے مطابق صبح کی شفٹ کا پرچہ صبح 9 سے 12 بجے تک جبکہ دوپہر کا پیپر 2 سے شام 5 بجے تک لیا جائے گا۔

قومی کرکٹرز عماد، فخر اور عامر نےکیربیئن پریمیئر لیگ میں معاہدہ سائن کر لیا

چیئرمین انٹر بورڈ نسیم میمن کے مطابق تمام امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ امتحانی مراکز کے اطراف فوٹو اسٹیٹ کی مشینیں دورانِ امتحان بند رہیں گی۔ چیئرمین انٹر بورڈ نسیم میمن نے یہ بھی بتایا ہے کہ امتحانات میں طلباء کی جانب سے موبائل فون لانے پر ضبط کر لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کراچی میں جاری انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں اب تک تمام پرچے شروع ہونے سے قبل آوٹ ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں