غزہ میں جنگ بندی سے متعلق عالمی عدالت آج فیصلہ سنائے گی

غزہ

جنوبی افریقہ کی جانب سے ہنگامی اقدامات کی استدعا پر غزہ میں جنگ بندی سے متعلق عالمی عدالت اپنا فیصلہ آج سنائے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق جنوبی افریقا نے انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس (آئی سی جے) سے ہنگامی اقدامات کی استدعا کی تھی۔ جنوبی افریقہ نے اسرائیل کو فوجی کارروائیاں بند کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی تھی۔

جنوبی افریقا نے اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہا اسرائیل کی طرف سے نسل کشی خوفناک مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔ رفح مہم غزہ اور فلسطینی عوام کی تباہی کا آخری مرحلہ ہے۔

دوسری طرف اسرائیلی وکیل کا اس حوالے کہنا تھا کہا المناک جنگ جاری ہے لیکن نسل کشی نہیں ہے۔

اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں، غزہ میں نسل کشی نہیں ہو رہی، جوبائیڈن

عالمی عدالت کے اسرائیل کے خلاف فیصلے سے بین الاقوامی قانونی دباؤ میں اضافہ ہوگا۔ آئی سی جے کے جج ریاستوں کے درمیان تنازعات پر فیصلہ کرتے ہیں، ریاستیں عالمی عدالت انصاف کے احکامات کے پرعمل کے پابند ہوتی ہیں۔

خیال رہے کہ عالمی ادارہ خوراک کی جانب سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہا غزہ میں بھوک اور پانی کی کمی کا سامناہے۔ غزہ میں بچے بھوک اور پیاس سے موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ پراسرائیلی جارحیت میں تیزی کے بعد مزید 60 فلسطینی شہید کردیے گئے ہیں۔ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں فلسطینی شہداء کی تعداد 35 ہزار800 ہوگئی۔


متعلقہ خبریں