فی تولہ سونے کی قیمت میں 6200 روپے کی ریکارڈ کمی

فی تولہ

ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اچانک فی تولہ سونا 6 ہزار 200 روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک ہزاروں روپے کمی دیکھی گئی۔ قیمت میں 6200 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 42 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

پیاز کی برآمدات 21 کروڑ ڈالرز کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت کمی کے بعد 2 لاکھ 7 ہزار 475 روپے ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دو روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی دیکھی گئی تھی۔ گزشتہ روز قیمت میں 300 روپے کمی جبکہ منگل کو سونا 1900 روپے سستا ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں