عمران 168 ایکڑ زمین کے مالک، کوئی کاروبار نہ بیرون ملک جائیداد


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 168 ایکڑ زمین کے مالک ہیں، ان کا پاکستان اور بیرون ملک کوئی کاروبار نہیں اور نہ ہی بیرون ملک کوئی جائیداد  ہے۔

یہ انکشاف اس دستاویز میں کیا گیا ہے جو پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی ہے۔

عمران خان کی جانب سے جمع کرائے جانے والے اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق  گزشتہ سال ان کی آمدنی 47 لاکھ 76 ہزار 611  روپے  رہی، ان کے ذرائع آمدن  زراعت، تنخواہ اور بینک منافع  ظاہر کیا گیا ہے جبکہ انہوں نے گزشتہ برس اپنی آمدنی پر ایک لاکھ  تین ہزار 763 روپے ٹیکس بھی ادا کیا۔

دستاویز کے مطابق عمران خان کے پاس پاکستان میں مختلف مقامات پر وراثت میں ملنے والی 14 جائیدادیں ہیں، ان کی تنخواہ 18 لاکھ 991 روپے اور زراعت سے حاصل کردہ آمدنی 23 لاکھ 60 ہزار روپے  ہے۔

عمران خان نے کاغذات میں بشریٰ بی بی اور جمائما خان سے اپنے دو بیٹوں، قاسم اور سلیمان کو زیرکفالت ظاہر کیا ہے، انہوں نے پچھلے سال 28 غیرملکی سفر کیے، ان کے پاس ذاتی گاڑی نہیں اور نہ ہی زیور ہے جبکہ زیراستعمال فرنیچر اور دیگر اشیا کی قیمت پانچ لاکھ روپے ہے۔

ان کے اسلام آباد میں دو فارن کرنسی اکاؤنٹس ہیں، ایک اکاؤنٹ میں تین لاکھ  70 ہزار 760  ڈالرز جبکہ دوسرے اکاؤنٹ میں 1470  ڈالرز موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں