خیبرپختونخوا کے سرکاری ریسٹ ہاؤسز میں وی آئی پی شخصیات اور ان کی فیملیز کے مفت قیام پر پابندی

سرکاری ریسٹ ہاؤسز rest house

خیبرپختونخوا کے سرکاری ریسٹ ہاؤسز میں وی آئی پی شخصیات اور ان کی فیملیز کے مفت قیام پر پابندی عائد کر دی گئی۔

صوبائی مشیر سیاحت، ثقافت و آثار قدیمہ زاہد چن زیب نے سرکاری ریسٹ ہاؤسز میں وی آئی پی شخصیات اور فیملیز کے مفت قیام پر پابندی کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

سوشل میڈیا پر سائبر دہشت گردی کی روک تھام کیلئے سخت قانون تیار

مشیر سیاحت خیبرپختونخوا زاہد چن کا کہنا تھا کہ وی آئی پی اور انکی فیملیز مفت کئی کئی روز تک قیام کرتے تھے،اس بار ے میں مشیر سیاحت کو عوامی حلقوں کی جانب سے شکایات موصول ہو رہی تھیں۔

مشیر سیاحت کا کہنا تھا کہ عوامی شکایات پرسرکاری ریسٹ ہاؤسز میں مفت قیام پر پابندی لگائی ہے، وی آئی پیز اور ان کے خاندان کی وجہ سے عوام کے لئے سرکاری ریسٹ ہاؤسز میں جگہ نہیں ہوتی تھی۔

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

مشیر سیاحت زاہد چن زیب نے اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے ساتھ ہی خیبرپختونخوا کلچرل اینڈ ٹورازم اتھارٹی سمیت، کیلاش، گلیات، کاغان، اپر سوات اور کمراٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے سربراہان سمیت تمام متعلقہ حکام کو بھی ہدایت جاری کر دی ہیں۔

مشیر سیاحت کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اور محکمہ سیاحت کے اعلیٰ حکام سے لیکر وہ خود یا ان کی فیملیز بھی گنجائش کے مطابق ان ریسٹ ہاؤسز میں قیام کریں تو ان سے بھی قانون کے مطابق واجبات وصول کئے جائیں۔


متعلقہ خبریں