پنجاب کی پہلی خاتون ایڈووکیٹ جنرل عہدے سے برطرف

پنجاب کی پہلی خاتون ایڈووکیٹ جنرل عیدے سے برطرف | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: پنجاب کی پہلی خاتون ایڈووکیٹ جنرل مقرر کی گئی قانون داں عاصمہ حامد کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق عاصمہ حامد کو نگران وزیر اعلیٰ حسن عسکری کی ہدایت پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

متعلقہ خبر: عاصمہ حامد کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی پر اعتراض

بدھ کے روز سامنے آنے والی پیش رفت کے بعد ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شان گل کو ایڈووکیٹ جنرل کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں: پہلی بار ایک خاتون ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات

عاصمہ حامد کو شہباز شریف نے حکومت ختم ہونے سے دو دن قبل اہم ذمہ داری پر تعینات کیا تھا۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل محمد شان گل کی نئی تقرری کے حکم نامے کا عکس

پنجاب کی موجودہ نگران کابینہ نے عاصمہ حامد کی بطور ایڈووکیٹ جنرل تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں