بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست جمع

بجلی

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر، شہر قائد سمیت ملک بھر میں بجلی پھر مہنگی ہونے کا امکان پیدا ہو گیا۔ 

بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی جانب سے صارفین سے51 ارب88 کروڑ30 لاکھ روپے اضافی وصولی کیلئے نیپرا کو درخواست دیدی گئی۔ ڈسکوز نےجنوری تا مارچ 2024 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دی ہے،  نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی17 مئی کو درخواست پر سماعت کرے گی۔

گندم کے بعد کپاس کی مارکیٹ بھی کریش کر گئی

کمپنیوں کی جانب سے کیسپٹی چارجز کی مد میں 31 ارب 34کروڑ 80 لاکھ روپے وصولی جبکہ آپریشن اینڈ مینٹی نینس کی مد میں 5 ارب 57 کروڑ روپے مانگ لیے گئے ہیں۔ درخواست کی منظوری کے بعد بجلی مہنگی ہونے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی لاگو ہو گا تاہم نیپرا سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گا ۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اووربلنگ پر افسران اور بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) لاہور زونل آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز ورک ویڈیو لنک پر اجلاس میں شریک ہوئے اور بریفنگ دی۔

اجلاس میں اوور بلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی پر پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ دورے کے دوران دی گئی ہدایات پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا۔

محسن نقوی نے ہدایت کی کہ اووربلنگ کے ذریعے شہریوں پر بوجھ ڈالنے والے افسران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔ ساتھ ہی اووربلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔

سونا 500 روپے سستا ، فی تولہ قیمت 2 لاکھ ، 40 ہزار ہو گئی

وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈسکوز کی نااہلی اور غفلت کی سزا شہریوں کو دینا قبول نہیں، بجلی صارفین کو اوور بلنگ میں ریلیف دینا ترجیح ہے۔ انہوں نے بجلی چوری میں ملوث سرکاری عملے کے خلاف بھی بلاتفریق ایکشن لینے کا حکم دیا۔


متعلقہ خبریں