علی رضا عابدی قتل کیس،4مجرموں کو عمر قید

ali raza abidi

 ایم کیو ایم کے رہنماعلی رضا عابدی قتل کیس کا فیصلہ سنادیا گیا ہے۔

علی امین گنڈاپور کو سالانہ گوشواروں میں غلط بیانی پر نوٹس جاری

اے ٹی سی کراچی نے 4مجرموں کو عمر قید کی سزا سنادی،عدالت نے دہشت گردی ایکٹ کے تحت بھی عمر قید کی سزا سنائی۔

اے ٹی سی کراچی نے مجرموں پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا،عدالت  نے مفرور ملزمان کے خلاف کیس داخل دفتر کردیا،ملزمان کیخلاف دہشت گردی ایکٹ اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

یاد رہے 25 دسمبر 2018 کو کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

پنجاب یونیورسٹی ،انڈرگریجوایٹ پروگراموں میں داخلوں کیلئے رجسٹریشن شروع

اس وقت کے ڈی آئی جی ساؤتھ جاویدعالم اوڈھو کے مطابق علی رضا عابدی کو ڈیفنس میں ان کے گھر کے باہر موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے نشانہ بنایا، انہیں پی این ایس شفاء منتقل کیا گیا ہے تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔

علی رضا کو گردن اور سر میں تین گولیاں لگیں۔حملہ موٹر سائیکل سوار دو ملزموں نے کیا جنہوں نے نے کیپ لگا رکھے تھے اور ٹارگٹ کلنگ کے ماہر تھے۔

حملہ آور علی رضا عابدی کا تعاقب کرتے ہوئے گھر تک آئے، گھر کے دروازے پر پہنچتے ہی ڈرائیونگ سائیڈ سے فائرنگ کی گئی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں