پی ٹی آئی سے ڈیل کا علم نہیں ، وزیر داخلہ

محسن نقوی (mohsin naqvi)

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے ڈیل کے حوالے سے مجھے علم نہیں ، جو ڈیل کر رہے ہیں ان ہی کو پتہ ہو گا۔

پولیس موبائل سہولت وین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ 70 سال سے زائد عمر کے شہری کو بھی گھر پر ڈرائیونگ لائسنس فراہم کیے جائیں گے ، کالج اور یونیورسٹیز کے طلبہ کے لیے لائسنس کا اجرا کر رہے ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کا فیصلہ

وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں منشیات فروشوں کا خاتمہ کریں گے، اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف مزید کارروائیاں کریں گے، جن پلازوں کی پارکنگ نہیں ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی شاہراہوں کو سگنل فر ی کرنے کے منصوبے پرکام ہو رہا ہے، لاہور پاسپورٹ آفس میں شکایات کا انبار لگا تھا، کسی بھی آفس میں صرف فیس پر پاسپورٹ بنائے جائیں۔

بابر چیمپئنز ٹرافی 2025 تک کپتان مقرر، نائب کپتان سلیکشن کمیٹی بنائیگی، محسن نقوی

انہوں نے مزید کہا کہ پاسپورٹ اتھارٹی بننی چاہیے ،کچھ مسائل ہیں جن کو حل کریں گے۔


متعلقہ خبریں