ایران ایونیو کو ٹریفک کیلئے کھولنے کی تیاریاں مکمل

ایران ایونیو (iran avenue)

وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے نے ایران ایونیو کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا۔

سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ ایران ایونیو کو ٹریفک کے لیے کھولنے کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں ، ایونیو کا پہلا فیز ڈی بارہ سے ای الیون تک ساڑھے پانچ کلو میٹر ہے۔

اسلام آباد کی “الوینتھ ایونیو” کا نام “ایران ایونیو” رکھ دیا گیا

حکام کے مطابق منصوبے کی لاگت 4 ارب روپے ہے جس میں ایک انٹرچینج بھی شامل ہے۔ سڑک ڈی با رہ سے شروع ہو کر مارگلہ ایونیو میں ضم جبکہ ای الیون انٹرچینج اور خیابان اقبال پر ختم ہوتی ہے۔

سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ ایران ایونیو سے شہری چند منٹوں میں جی ٹی روڈ سے ای الیون جا سکیں گے ، منصوبے سے شاہ اللہ دتہ، سی تیرہ، چودہ اور پندرہ کے رہائشیوں کو فائدہ ہو گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں