پشین حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی ، طالبان نے مدد فراہم کی ، گرفتار دہشتگرد کا اعتراف

افغان دہشتگرد (afghan terrorist)

گرفتار افغان دہشتگرد نے پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان دہشتگرد حبیب اللہ نے دوران تفتیش بتایا کہ پشین حملے کی منصوبہ بندی افغانستان سے کی گئی، حملے کیلئے ہمیں راکٹ لانچر، ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ فراہم کیا گیا۔  ہمیں افغان سرحد تک افغان طالبان نے مکمل مدد فراہم کی۔

سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر پشین میں آپریشن ،3دہشتگرد ہلاک

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد حبیب اللہ عرف خالد ولد خان محمد کو 23 اپریل کو پشین میں دوران آپریشن زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، دہشتگرد افغانستان کے علاقے اسپن بولدک کا رہائشی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد حبیب اللہ نے بتایا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے ہمیں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ہمارے دو ساتھی ہلاک ہو گئے۔

سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا میں دو مختلف مقامات پر آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک

ذرائع کا بتانا ہے کہ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے والوں میں ٹی ٹی پی، جماعت الاحرار اور بلوچ دہشتگرد تنظیمیں شامل ہیں جو افغانستان کے علاقوں خوست، کنڑ، نورستان اور دیگر علاقوں میں موجود ہیں۔

افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کے دوران سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے 7 دہشتگردوں کا تعلق بھی افغانستان سے تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں