سابق وزیراعظم کی بیٹی ہوں، وزارتِ اعلیٰ کا عہدہ آسان نہیں تھا، مریم نواز

مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ یہاں تک پہنچنا میرے لیے آسان نہیں تھا، مجھے آگ کا دریا پار کرکے یہاں تک پہنچنا پڑا۔

پولیس ٹریننگ سینٹر چوہنگ میں خواتین اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں انہوں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس کی وردی میں پریڈ کا معائنہ کیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت باعث فخر ہے، پاس آؤٹ ہونے والی بہنوں اور بیٹیوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ ایسا لگتا ہے کہ میری محنت کامیاب ہوگئی، خواتین پولیس اہلکاروں کو چوکس دیکھ کرخوشی ہوئی۔

روٹی کی قیمت چیک کرنے نواز شریف اور مریم نواز تندور پہنچ گئے

وزیراعلیٰ نے کہا کہ خواتین پولیس اہلکار گھر،دفتراور معاشرتی ذمہ داریاں ادا کررہی ہیں۔ آج پہلی بار پولیس یونیفارم پہنا تو احساس ہوا کہ یہ کتنی بڑی ذمہ داری ہے، خواتین پولیس افسران سُپر ہیومن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین ہمیشہ نرمی کا مظاہرہ کرتی ہیں، خواتین کی نرمی مظلوم کے لیے ہونی چاہیے۔ آپ سب کی ذمہ داری ہے مظلوم کی داد رسی کریں، میں انتقام پر یقین نہیں رکھتی۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ اللہ نے وزارت اعلیٰ کے عہدے پر فائز کیا، وزارت اعلیٰ کا عہدہ آسان نہیں تھا کیونکہ میں سابق وزیراعظم کی بیٹی ہوں۔ ان حالات میں میری تربیت ہوئی کہ سننا پڑا کہ نوازشریف کی بیٹی ہوں۔ اچھی بات ہے کہ میری تربیت ہوئی اورآج یہاں تک پہنچی۔


متعلقہ خبریں