پنجاب میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

Rain

لاہور: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 24 اپریل کی رات کو پنجاب میں مغربی ہوائیں داخل ہوں گی۔ 26 سے 28 اپریل کے درمیان جنوبی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارشیں ہو سکتی ہیں۔

پنجاب بھر میں 29 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

پنجاب کے علاقوں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ اور فیصل آباد میں بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: سروسز اسپتال میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے اضلاع چاغی، نوشکی، کیچ، قلات، تربت، پنجگور، گوادر، واشک، خضدار، خاران، کوئٹہ، زیارت اور گردونواح میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں