ملک کے مستقبل کی کنجی اڈیالہ کے قیدی کے پاس ہے اس سے بات کرنا پڑے گی،رؤف حسن

روف حسن

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ حکومت کو آج نہیں تو کل سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے بات کرنی پڑے گی۔

ہم نیو زکے پروگرام ”اپ فرنٹ ود مونا عالم ” میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سابق چیئرمین پی ٹی آئی اس وقت لوگوں کے دلوں میں دھڑکتا ہے،انہیں جیل میں 8،9 مہینے ہوگئے ہیں ، بانی تحریک انصاف کا ایک سیکنڈ کیلئے جوش وجذبہ کم نہیں ہواوہ کہتے ہیں پاکستان کی آزادی پر کمپرومائز نہیں کروں گا۔

خود کشی کے لیے سمندر میں جانے والا طاہر محمودزندہ نکلا، گھر پہنچ گیا

انہوں نے کہا کہ ہم کسی قسم کی ڈیل نہیں چاہتے،انہوں نے سمجھا تھا سابق چیئرمین پی ٹی آئی بھی دیگر سیاستدانوں کی طرح ہیں، لیکن میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ بانی تحریک انصاف ایک اور قسم کا لیڈر ہیں، وہ اصولوں کے پابند ہیں۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کسی بھی قسم کی ڈیل کرنے سے صاف انکار کر دیا تھا، وہ دل سے چاہتے ہیں کہ پاکستان آگے بڑھے۔

جنرل باجوہ نے یہ بھی کہا کہ ایکسٹینشن نہ ہوئی تو مارشل لا بھی لگ سکتا ہے،عرفان صدیقی

انکا کہنا تھا کہ ملک کے مستقبل کی کنجی اڈیالہ کے قیدی کے پاس ہے اس سے بات کرنا پڑے گی،ہمیں سابق چیئرمین پی ٹی آئی جو کہیں گے وہی کریں گے،ان کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ ہمارے لیے حکم ہے۔


متعلقہ خبریں