پارٹی کے اختلافات پارٹی کے اندر ہی ہونے چاہئیں، جاوید لطیف

javed latif

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ جس طرح بانی پی ٹی آئی کی سزائیں معطل کی جا رہی ہیں وہ سہولت کاری ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ”اپ فرنٹ ود مونا عالم” میں گفتگو کے دوران جاویدلطیف نے کہا کہ پہلے ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ جیل کے اندر جو شخص ہے وہ ملک کا دشمن ہے،جب آپ فیصلہ کر لیتے ہیں تو کسی سے بھی مذاکرات کرنا آسان ہو جاتے ہیں۔

بشریٰ بی بی کو زہر دیا گیا، شواہد موجود ہیں، عمر ایوب

انہوں نے کہا کہ ہم نے کچھ  اسپیس انہیں دینی ہے اور کچھ اسپیس ہم نے بھی لینی ہے، پاکستان کے اندر سیاسی جماعتوں کے اکابرین ملک دشمن نہیں ہوتے،مختلف اکابرین جیل جاتے ہیں،جیل بھیجنے والے مذاکرات بھی کرتے ہیں۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ اگر ریاست کو انصاف نہیں مل رہا تو پھر میں کہاں کھڑا ہوں یہ ہمیں سوچنا ہوگا، ریاست اپنے ریاستی اداروں کوانصاف نہیں دے سکی، یہاں تو جیل میں موجود کسی قیدی کو چھینک بھی آجائے تو نوٹس لے لیا جاتا ہے۔ جس طرح بانی پی ٹی آئی کی سزائیں معطل کی جا رہی ہیں وہ سہولت کاری ہے۔

محمد رضوان اور محمد عرفان نیوزی لینڈ کیخلاف آخری دو ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عالمی قوتوں کا دباو ہے، کیا پاکستان کے اداروں کے اندر خوداحتسابی کا ایک طریقہ کا ر موجود نہیں، انکا کہنا تھا کہ پارٹی کے اختلافات پارٹی کے اندر ہونے چاہئیں،مجھے آج بھی جنرل باجوہ اور فیض حمید کے اثرات نظرآتے ہیں۔


متعلقہ خبریں