جمشید دستی اور اقبال آفریدی کی رکنیت بحال

جمشید دستی

سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی اور اقبال آفریدی کی رکنیت بحال، ایوان میں داخلے پر عائد پابندی بھی ختم کر دی گئی۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑکی جانب سے تحریک ایوان میں پیش کی گئی جسے اسپیکر قومی اسمبلی نے منظور کر لیا ہے اور جمشید دستی اور اقبال خان کی ایوان میں داخلے پر پابندی کے احکامات بھی واپس لے لیے ہیں۔ ایاز صادق نے دونوں اراکین کی رکنیت بحالی کیساتھ ایوان میں حاضری کی بھی اجازت دیدی ہے۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی بات بہت عرصے سے کرنا چاہتے ہیں،عظمیٰ بخاری

خیال رہے کہ جمعہ کے روز جمشید دستی اور اقبال خان کی شرکت پر پابندی لگا ئی گئی تھی، قومی اسمبلی اجلاس میں 18 اپریل کو صدر کے خطاب کے دوران جمشید دستی اور محمد اقبال نے نامناسب زبان کا استعمال کیا تھا اور دھمکی آمیز طریقے سے اسپیکر ڈائس کی طرف آئے اور باجے بجائے گئے تھے۔

نامناسب زبان کے استعمال پر جمشید دستی اورمحمد اقبال خان کی رکنیت معطل کرنے کے بعد اسپیکر نے ایوان کا اجلاس 23 اپریل تک ملتوی کردیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں