سابق چیئرمین پی ٹی آئی بات بہت عرصے سے کرنا چاہتے ہیں،عظمیٰ بخاری

UZMA BHUKARI

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ابھی بھی ایک شخص جیل میں بیٹھ کر دھمکیاں دیتا ہے کہ فلاں کو نہیں چھوڑوں گا۔

ہم نیوز کے پروگرام ” فیصلہ آپ کا عاصمہ شیرازی کیساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے مسلم لیگ ن کی کارکردگی پراعتماد کیا اور ووٹ دیے ہیں کیونکہ عام آدمی کو اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔

نواز شریف5 روزہ دورے پر چین روانہ

انہوں نے کہا کہ ووٹر زپہلے غلط فہمی کا شکار تھے، لوگ اب باشعور ہیں اور وہ اپنے اچھے برے کا فیصلہ کرسکتے ہیں، انہوں نے ہم پر اعتماد کیا اور ضمنی انتخابات میں ن لیگ کو بڑے مارجن سے جتوایا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن انتقامی سیاست نہیں کرتی،لیکن ابھی بھی ایک شخص جیل میں بیٹھ کر دھمکیاں دیتا ہے کہ فلاں کو نہیں چھوڑوں گا۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی بات بہت عرصے سے کرنا چاہتے ہیں، وہ تو کہہ رہے ہیں کہ میں تو بات کرنا چاہتا ہوں لیکن کوئی تیار نہیں،حالانکہ خود انہوں نے سیاسی لوگوں سے تو کبھی بات نہیں کی۔

قبل ازیں صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہاہے کہ ضمنی الیکشن میں ثابت ہو گیا کہ عوام کو مارکٹائی کا ایجنڈا نہیں چاہئے۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ مسلم لیگ (ن)کو دن رات ایک کرتے دیکھ کر لوگوں نے ضمنی الیکشن میں دوبارہ ووٹ دیا، تحریک انصاف ختم ہو چکی اور دھاندلی کا رونا شروع ہو گیا ہے، تحریک انصاف کی قیادت این آر او مانگ رہی ہے مگر ملے گا نہیں۔

ضمنی انتخابات کے نتائج مسترد، سنی اتحاد کونسل کا جمعہ کے روز بھر پور احتجاج کا اعلان

عظمی بخاری نے مزید کہا کہ ضمنی الیکشن کے رزلٹ پر یہ کہنا کہ حکومتیں جیت جاتی ہیں یہ بات ٹھیک نہیں، جب بانی پی ٹی آئی حکومت میں تھے تو ضمنی الیکشن ہار گئے تھے۔

جوتے پر 804 لکھنے سے انقلاب نہیں آنا، بے شک ماتھے پر لکھ لو، مونس الہی کو اڈیالہ جیل میں سڑتا اپنا باپ نظر نہیں آ رہا، سپین میں بیٹھ کر دھاندلی نظر آرہی ہے۔


متعلقہ خبریں