پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ جب تک آصف زرداری ایوان صد ر میں ہیں وہ حکومت کیلئے تقویت ہیں۔
ہم نیوز کے پروگرام ”پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس” میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ وزیراعظم اپنی توجہ عوام کو مہنگائی سے چھٹکارا دلوانے پر رکھیں گے ، اس وقت حکومت کی اولین ترجیحات میں عام کو عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔
2018میں دھاندلی ہوئی تو ہم نے تحریک چلائی تھی ، مولانا فضل الرحمان
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی مکمل پالیسی تشدد کی بنیاد پر ہے ، اگر یہی ان کی پالیسی رہی تو پھر پی ٹی آئی سے بات چیت نہیں کی جائے گی ۔اگریہ واقعی ہی بات کرنا چاہتے ہیں تو پارلیمان میں آ کر کریں۔
تحریک انصاف کے 2014کے دھرنے میں ان کا ایک لیڈر بات چیت کرنے کا کہتا تھا تو دوسرا ٹانگیں توڑنے کی بات کرتا تھا۔